Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچہ آپریشن : ایلیٹ کمانڈوز اور اسنائپرز سمیت ایک ہزار جوان روانہ

اہلکار جدید ترین ہتھیاروں، بلٹ پروف جیکٹس سمیت مکمل ساز و سامان سے لیس ہیں،آئی جی پنجاب
شائع 27 اپريل 2023 08:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب پولیس کا کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے، جدید ہتھیاروں سے لیس مزید ایک ہزار اہلکار روانہ کردیے گئے۔

پنجاب پولیس کے ایلیٹ کمانڈوز، اسنائپرز، اسپیشل آپریشن یونٹ اور کانسٹیبلری کے ایک ہزار جانباز جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہوکر کچہ آپریشن کیلئے روانہ ہوگئے۔

سنٹرل پولیس آفس لاہور میں کچہ آپریشن کیلئے بھجوائی گئی تازہ دم نفری کیلئے ”عطائے عَلم“ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب نے تازہ دم نفری کو پنجاب پولیس کا پرچم سپرد کیا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پولیس دستے جدید ترین ہتھیاروں، اسنائپرز، بلٹ پروف جیکٹس سمیت آپریشن کے مکمل ساز و سامان سے لیس ہیں۔ آج ایک ہزار تازہ دم نفری جنوبی پنجاب روانہ کی گئی جبکہ مزید دو ہزار جانباز جمعہ کو کچہ روانہ ہو جائیں گے۔ کچے میں اب مستقل طور پر پولیس تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچہ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے کمانڈوز اور اہلکار انتہائی اہم مشن کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

پنجاب پولیس نے 9 اپریل کو صادق آباد اور راجن پور سے ملحقہ کچے کےعلاقے میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے حکم پر آئی جی پنجکاب کی نگرانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جو اب تک جاری ہے اور پنجاب پولیس کچے کے علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے کلیئر کرواتی جارہی ہے۔

Kidnapping for Ransom

Dacoits

Sindh Punjab Border Areas

Punjab Police Operation