Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان نے اپنے نئے ڈرامے کی تفصیل بتادی

اداکارہ نے آخری بار ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں کام کیا تھا
شائع 27 اپريل 2023 07:37pm

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جلد ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی ان کے نئے پراجیکٹ کا نام رضیہ ہے۔

ماہرہ خان اس سے قبل گزشتہ برس فلم قائد اعظم زندہ باد اور ڈرامہ ہم کہاں کے سچے تھے میں نظر آئی تھیں اور یہ دونوں پراجیکٹس ہٹ ہوئے تھے ۔

تاہم آج ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر سیٹ سے لی گی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک پارک کی کرسی پر بیٹھیں ہیں جبکہ اسی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے نئے پراجیکٹ کا نام رضیہ ہے ۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان کرسی پر بیٹھیں ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں ۔

اسی پوسٹ میں انہوں نے دوسری تصویر کی جس میں ایک رنگین ڈگڈگی ایک کاغذ پررکھی ہوئی ہے جس پر عنوان رضیہ لکھا ہے۔

ماہرہ خان کے مداح انہیں آنے والے ٹیلی ویژن پروجیکٹ میں دیکھ کر بہت خوش ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

mahira khan