Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئر پورٹ پر جہازوں کے اڑنے کا خدشہ، باندھنے کی ہدایت

ہلکے ہوائی جہازوں کو مضبوط جگہ سے باندھنے کی تیاری
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2023 09:55pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور خراب موسم کے انتباہ پرسول ایوی ایشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کردیں۔

محکمہ موسمیات کے بارش اور خراب موسم کے انتباہ کے بعد سول ایوی ایشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احتیاطی تدابیر کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے پڑے ہوئے سامان کی مناسب اسٹوریج کریں۔

سی اے اے کی ہدایات کے مطابق متعلقہ اہلکار رن وے کی رگڑ اور بریکنگ ایکشن کیلیے تیار رہیں، ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیڑے مکوڑوں سے بچنے کیلیے رن وے کے اطراف اسپرے کیا جائے، پرندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کو روکنے کیلیے ٹیمیں تعینات کی جائیں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ ہلکے ہوائی جہازوں کو مضبوط جگہ سے باندھنے کو یقینی بنائیں، سمجھیں تو ہلکے جہازوں کو کسی محفوظ جگہ پر پارک کردیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 28 اپریل سے یکم مئی تک بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

CAA

PIA

rainy weather