Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فخر کی سنچری، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 28 رنز دیکر دو شکار کیئے
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2023 11:36pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان نے پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں کیویز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیئے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے مہمان ٹیم کا 289 رنز کا ہدف فخر زمان کی سنچری، امام الحق اور بابر کی شاندار اننگز کی مدد سے 49ویں اوورمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے شاندار 113، ول ینگ 86 اور ہنری نکولس ناقابل شکست 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں گرین شرٹس کے نسیم شاہ 10 اوورز میں صرف 28 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے جب کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف دو، دو جب کہ شاداب خان نے ایک شکار کیا۔

پاکستان کی اننگز

گرین شرٹس کی جانب سے اوپننگ بلے بز فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 چوکوں اور ایک چکھے کی مدد سے 117 رنز بنا ڈالے جب کہ امام الحق 60، کپتان بابر اعظم 49 اور محمد رضوان نے ناقابل شکست 42 رنز بنائے۔

گیند بازی میں کیویز کے ایڈم ملنے دو جب کہ بلیئر ٹکنر، اش سودھی اور رچن روندرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل کو راولپنڈی جب کہ بقیہ 3 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز 2-2 سے برابر ہونے کے بعد شاہین اب 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کیویز کا مقابلہ کررہے ہیں۔

rawalpindi

cricket

TOSS

odi series

PAKvsNZ