Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈین اداکار’کے پاپ گلوکار’ جیسا دکھنے کیلئے 12 سرجریوں کے بعد چل بسا

سینٹ وان کولوچی کورین بینڈ 'کے پاپ' کے بہت بڑے مداح تھے
شائع 27 اپريل 2023 03:20pm
تصویر بشکریہ: ڈیلی میل
تصویر بشکریہ: ڈیلی میل

کینیڈین اداکارسینٹ وان کولوچی مبینہ طور پرکورین میوزک گروپ بی ٹی ایس گلوکار جِم اِن جیسا دکھائی دینے کیلئے مہنگی کاسمیٹک سرجری کے بعد چل بسے۔

یہ مجموعی طورپر22 سالہ سینٹ وان کی 12 ویں سرجری تھی، وہ امریکی اسٹریمنگ نیٹ ورک کی آنے والی ویب سیریز میں موسیقارکا کردار ادا کرنے والے تھے ۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین اداکار سینٹ وان کولوچی پیچیدہ سرجری کے بعد انفیکشن کا شکارہونے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق 22 اپریل کی شب اداکار نے جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں جبڑے کی پیوند کاری کے لیے سرجری کروائی تھی ۔ کہاجارہا ہے کہ کولوچی کو امپلانٹس سے انفیکشن ہوا تھا اور مرنے سے پہلے اس کا انٹیوبیشن کیا گیا تھا۔

اداکارکے پبلشر ایرک بلیک کا کہنا ہے کہ ’یہ انتہائی افسوسناک ہے۔‘

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولوچی کی 12 سرجریوں پرآنے والی مجموعی لاگت 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (176،000 پاؤنڈ) تھی۔

پبلشر کے مطابق کینیڈین اداکار اپنی شکل کے بارے میں خاص تحفظات رکھتے تھے۔ انہیں اپنے جبڑے اور تھوڑی کی شیپ پسند نہیں تھی اور وہ سمجھتے تھے کہ یہ بہت چوڑی ہے، وہ اسے قدرے تکونی شکل میں چاہتے تھے جیسی بہت سے ایشیائی باشندوں کی ہوتی ہے۔

ایرک نے مزید بتایا کہ کولوچی کو جبڑے کی پیوند کاری کے خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے پھر بھی سرجری کروانے کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ سینٹ وان کولوچی کورین بینڈ ’کے پاپ‘ کے بہت بڑے مداح تھے اورمیوزک انڈسٹری کا حصہ بننے کیلئے کینیڈا سے جنوبی کوریا منتقل ہوچکے تھے۔

BTS

Jimin

K pop