Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار میں دھماکا، ایس ایچ او کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ شہید

دھماکا قومی شاہراہ پر میڈیکل کالج کے قریب ہوا
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2023 01:58pm
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے - تصویر: نمائندہ آج نیوز/ خضدار
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے - تصویر: نمائندہ آج نیوز/ خضدار
تصویر: نمائندہ آج نیوز/ خضدار
تصویر: نمائندہ آج نیوز/ خضدار

خضدار میں ایس ایچ او کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شربت خان عمرانی شہید ہوگئے۔

دھماکا قومی شاہراہ پر میڈیکل کالج کے قریب ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کے وقت ایس ایچ او شربت خان گاڑی میں اکیلے تھے۔

الیاس کبزئی نے مزید بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: خضدار میں پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید، دو زخمی

اس سے قبل ہی فروری میں خضدار میں ایک بم دھماکے کے ذریعے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

دھماکا اس وقت ہوا تھا جب خضدار پولیس کی گاڑی جھالاوان کمپلیکس ایریا میں معمول کے گشت پر تھی۔

Blast

khuzdar