Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں منکی پاکس کی ویکیسن موجود نہیں، ادارہ صحت کی تصدیق

منکی پاکس ویکسین کیلئے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2023 11:31am

قومی ادارہ صحت نے ملک میں منکی پاکس کی ویکسین نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس 25 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا،قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے پاکستان پہنچنے والے سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ترجمان وزارت کا کہنا تھا کہ تمام ائرپورٹس پر ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس سے نمٹنے کے لئے کوئی ویکیسن موجود ہی نہیں۔

قومی ادارہ صحت نے ویکسین نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منکی پاکس ویکسین کیلئے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیوں کہ پاکستان میں ایم پاکس سے نمٹنے کیلئے کوئی ویکیسن موجود نہیں تاہم ملک کے بڑے شہروں میں آئسولیشن وارڈز اور فلٹر کلینک قائم کردیے گئے ہیں۔

Monkey Pox

pox