Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ترک صدر کی طبیعت بگڑ جانے پر انتخابی ریلیاں منسوخ کردی گئیں

طیب اردگان نے صحت سے متعلق وضاحت پیش کردی
شائع 27 اپريل 2023 10:55am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

ترکی صدر رجب طیب اردگان نے 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند ہفتے پہلے ہی طبیعت خراب ہونے پر اپنی انتخابی ریلیاں منسوخ کر دیں۔

خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ طبی ماہرین کے مشورے کے بعد ہی گھر پر آرام کریں گے۔

بعد ازاں پارٹی کے نائب سربراہ ایرکان کندیمیر نے کہا کہ ترک صدر جمعرات کو ویڈیو لنک کے ذریعے جنوبی صوبہ مرسین میں اکیویو نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔

منگل کے روز ترک صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے پیٹ میں کی خراب ہونے کی وجہ سے صحت میں بہتری محسوس نہیں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 69 سالہ طیب اردگان انٹرویو دے رہے تھے کہ اُسے اچانک بند کردیا گیا پھر20 منٹ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا تو انہوں وضاحت کی کہ ان کی طبیعت بہتر نہیں ہے۔

Recep Tayyip Erdogan

Turkish Presi­dent