Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”شمالی کوریا ایٹمی حملے کی غلطی نہ کرے“ ، امریکی صدر

کم جونگ نے ایسی حرکت کی تو اس کا خاتمہ یقینی ہوگا، صدربائیڈن
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2023 11:28am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

امریکی صدر جوبائیڈن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایٹمی حملے کی غلطی نہ کرے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ شمالی کوریا کی جس بھی حکومت نے ایسی حرکت کی تو اس کا خاتمہ یقینی ہوگا۔

امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جارحیت کے خلاف نئے سیکیورٹی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کو ’واشنگٹن ڈیکریشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے جنوبی کورین صدر یون سک یول کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ معاہدے کے تحت امریکا جنوبی کوریا میں پہلی بار ایٹمی آبدوز تعینات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن معاہدے میں ایٹمی ڈیٹرنس کو بڑھانے کا عزم ہے اور ایٹمی اثاثے مستقل طور پر نہیں رکھے جائیں گے اور فوجی صلاحیتوں کو استعمال کریں گے۔

مزید کہا کہ جریرہ نما کوریا میں ایٹمی ہتھیاروں کو مستقل تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

معاہدے سے متعلق جنوبی کورین صدر نے کہا دونوں ممالک کی توسیعی ڈیٹرنس سے جزیرہ نما کوریا میں امن قائم ہوگا۔

South Korea

Joe Biden

North Korea

President Yoon