Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

دونوں فیملیز کی ایک ساتھ تصاویر وائرل
شائع 27 اپريل 2023 12:32am

پاکستانی شوبز جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی صلح کے بعد دونوں خاندان کی ایک ساتھ تصاویر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے دونوں خاندانوں نے ایک ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔

اس تصویر سے یہ واضح ہوگیا کہ دونوں کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور دونوں اب دوبارہ سے ایک ہوگئے ہیں۔

عروہ حسین نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ہم اپنے محافظ فرشتوں کے ساتھ! ما شاء اللہ

یادر ہے کہ عید الفطر کے موقع پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے ایک ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے تمام افوہوں کو ختم کردیا۔

عروہ اور فرحان کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سمیت ساتھی شوبز فنکاروں نے بھی فرحان سعید اور عروہ حسین کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ افواہیں دم توڈ گئیں ہیں۔

Urwa Hocane

Farhan Saeed