Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیری پوٹر کا کردار کرنیوالے اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

اداکار جوڑے کی جانب سے بچے کی جنس کے حوالے سے نہیں بتایا گیا
شائع 26 اپريل 2023 09:11pm

ہیری پوٹر سیریز کے معروف اداکار ڈینیل ریڈ کلف کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کی مقامی میڈیا نے تصدیق کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 33 سالہ ڈینیل ریڈ کلف اور امریکی اداکارہ ایرن ڈارک کو چند روز قبل اسپتال کے باہر پرام کے ساتھ دیکھا گیا۔

اداکار جوڑے کی جانب سے بچے کی جنس کے حوالے سے نہیں بتایا گیا ہے تاہم برطانوی میڈیا نے جوڑے کے پہلے بچے کی تصدیق کی ہے۔

اداکار کی اہلیہ ایرن ان سے 5 سال بڑی ہیں، دونوں کے مابین 2013 میں فلم کِل یور ڈارلنگز کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ایک دوسرے کے ہو گئے۔

harry potter

Daniel Radcliffe