Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، دو جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے
شائع 26 اپريل 2023 03:24pm

وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو ہشت گرد ہلاک اور دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کےعلاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو سیکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 26 سالہ وقاص شاہ اور 24 سالہ باسط علی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے،جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

security forces operation

Attack on security forces