Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ’سستا پیٹرول اسکیم‘ ناقابلِ عمل قرار دے دی

حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کیلئے سستے پیٹرول اسکیم کا اعلان کررکھا ہے
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2023 04:04pm
تصویر: روئٹرز/فائل
تصویر: روئٹرز/فائل

آئی ایم ایف کے بعد پیٹرول پمپس ڈیلرزایسوسی ایشن نے بھی سستا پیٹرول اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم کی اسکیم ناقابل عمل ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستا پیٹرول اسکیم کو سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے پمپس ایسوسی ایشن کو ادائیگی کے طریقہ کار پرتحفظات ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بروقت ادائیگی مشکل اور سیکٹرنئے گردشی قرض کی لپیٹ میں آئے گا جبکہ ذرائع کے مطابق وزیرمملکت مصدق ملک نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے متعدد ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور ایسوسی ایشن کے درمیان معاملہ تاحال حل طلب ہے لیکن وزارت پیٹرولیم نے معاملہ اوگرا کو بجھوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلئے سستے پیٹرول اسکیم کا اعلان کر رکھا ہے جسے سات ہفتوں میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

petrol price

Petroleum products

Russian Petrol