Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیبیا: تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت57 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش، مصراور شام سے ہے
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2023 03:36pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب جانے کے باعث 57 افراد ہلاک اور61 کو بچالیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ مشرقی طرابلس سے ایک بچے سمیت 11 لاشیں برآمد کی گئیں ہیںِ تمام پناہ گزینوں کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔

حادثے میں ایک زندہ بچ جانے والےمسافر نے بتایا کہ منگل کو یورپ کے لیے روانہ ہونے والی ایک کشتی پرسوار ہوئے تھے جس میںتقریباً 80 مسافر تھے۔

طرابلس کے مغرب میں ساحلی شہر صبراتہ میں ہلال احمر کے ایک امدادی کارکن نے بتایا کہ پانچ روز قبل لیبیا کے ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے کے بعد حکام نے 46 لاشیں نکالی ہیں اور حال میں ہی 11 مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

Libya

Libya Boat