Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی سرکار کی اپنی عوام کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری

پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی، ذرائع
شائع 26 اپريل 2023 11:38am

مودی سرکار فوجی ٹرک آتشزدگی کی ہزیمت مٹانے کے لئے اب جعلی آپریشن کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو اپنے بدترین ظلم کا نشانہ بنانے والی مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کھل چکی ہے، اور بھارتی وزیراعظم کو ناصرف دنیا بھر سے بلکہ اپنے ہی ملک کے تجزیہ کاروں اور اعلیٰ افسران کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب مودی سرکار نے ایک بار پھر اپنی عوام کو دھوکا دینے اور بے وقوف بنانے کی تیاری شروع کردی ہے اور فوجی ٹرک آتشزدگی کی ہزیمت مٹانے کے لئے جعلی آپریشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی، اور اس جعلی آپریشن میں بھمبر گلی میں واقع 120 انفنٹری بریگیڈ حصہ لے گا، جعلی برآمدگی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کی جائیں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جعلی برآمدگی کو مودی سرکار کی جانب سے ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا، اور اس کا سارا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادیِ کشمیر پر ڈالنے کے بھی امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جعلی آپریشن کا مقصد اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا اور عوام کو رام کرنا ہے، تاہم بھارت عالمی میڈیا میں جعلی آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی بدنام ہے۔

ٰIndia

narendra moodi