Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم جاوید اقبال کو نمائش کی اجازت مل گئی، لیکن کیسے؟

فلم 19 مئی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
شائع 25 اپريل 2023 11:09pm

پاکستان میں 100ے زائد بچوں کا قتل کرنے والے جاوید اقبال پر بنائی جانے والی فلم ”ککڑی“ کو سنسر بورڈ نے ریلیز کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈائریکٹر و اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم“ککڑی“ کی ہدیتکاری ابو علیحہ نے گزشتہ ماہ سنسر بورڈ کی ہدایت پر فلم کا نام جاوید اقبال سے بدل کر ”کُکڑی“ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

فلمساز ابو علیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ہدایت شدہ ترامیم بھی کر دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ“ فلم کو دوبارہ سنسر بورڈ میں جمع کرایا ہے، اُمید ہے کہ ریلیز کے لیے گرین لائٹ مل جائے گی“۔

تاہم اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابو علیحہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ”کُکڑی“ کو سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا ہے۔

سیریل کلر جاوید اقبال پر بنی یہ فلم 19 مئی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس فلم میں اداکار یاسر حسین نے جاوید اقبال کا کردار نبھایا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں خاتون پولیس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

Javed Iqbal

kukrii