Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادیوں کی سنچری کرنے والا 14 ممالک کا ٹھگ داماد

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس شخص کی ویڈیو شیئر کرکے بتایا گیا ہے یہ سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا شخص ہے۔
شائع 25 اپريل 2023 10:14pm

اکثر آپ ایسے لوگوں سے ملے ہوں گے جو ایک مرتبہ شادی کرنے کے بعد ہی کان پکڑ لیتے ہیں، لیکن اسی دنیا میں ایک شخص ایسا بھی گزرا ہے، جس نے اپنی زندگی میں کُل 100 شادیاں کریں اور کسی بھی بیوی کو طلاق نہیں دی۔

ہم جس شخص کی بات کر رہے ہیں اس نے سب سے زیادہ شادیاں کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے اور وہ 14 ممالک کا داماد ہے، کیونکہ اس نے 14 ممالک میں جاکر اس نے شادی کی ہے۔

اس شخص کا نام جیووانی وگلیوٹو ہے، اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس نے 1949 سے لے کر 1981 کے درمیان 32 سال کے دورانیے میں 100 شادیاں کیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس شخص کی ویڈیو شیئر کرکے بتایا گیا ہے یہ سب سے زیادہ شادیاں کرنے والا شخص ہے۔

کہا یہ بھی جاتا ہے کہ جیووانی اس کا اصلی نام نہیں ہے، لیکن آخری شادی کے وقت اس نے اسی نام کا استعمال کیا تھا۔

جیووانی نے خود بتایا کہ اس کی پیدائش اٹلی کے کرائم سٹی سسلی میں 1929 کو ہوئی تھی اور اس کا اصلی نام نکولائی پروسکووف تھا۔ وہیں پر 53 سال کی عمر میں پکڑے جانے کے بعد وکیل نے اس کا نام فریڈ جپ بتایا اور پیدائش کی جگہ نیویارک بتائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ شخص پہلی ہی ڈیٹ پر خواتین کو پرپوز کردیتا تھا۔ اس نے کُل 104 یا 105 خواتین سے شادی کی اور ان میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی۔

 جیووانی وگلیوٹو اس کا اصلی نام نہیں ہے، لیکن آخری شادی کے وقت اس نے اسی نام کا استعمال کیا تھا
جیووانی وگلیوٹو اس کا اصلی نام نہیں ہے، لیکن آخری شادی کے وقت اس نے اسی نام کا استعمال کیا تھا

صرف امریکہ کی ہی 27 ریاستوں میں اس کی بیویاں ہیں جبکہ وہ 14 ممالک میں شادی کرکے وہاں کا داماد بن چکا ہے۔

وہ خواتین سے شادی کرکے ان کے پیسے اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوجاتا تھا اور دوبارہ نظر نہیں آتا تھا۔ جیووانی چوری شدہ سامان چور بازار میں فروخت کردیتا اور اس کے بعد دوسری خاتون کو پھنسا لیتا تھا۔

1981 میں پولیس نے اس کو فلوریڈا سے گرفتار کیا اور اس کو سزا سنائی گئی ۔ 61 سال کی عمر میں اس کی موت برین ہیمریج کی وجہ سے ہوئی۔

Guinness World Records

weird

Most Marriages

giovanni vigliotto