Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان نے آریان کی مشکل آسان کردی

دونوں باپ بیٹےاسکرین پر ایک ساتھ آگئے
شائع 25 اپريل 2023 09:46pm

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے کپڑوں کے برانڈ ’دیاوول‘ کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔

آریان خان کے برانڈ کی نئی ویڈیو میں کپڑوں کے نئے کلیکشن کا اعلان کیا گیا ہے اور نئے ٹیزر میں ان کے والد اور وہ خود موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان ایک چاک کے ساتھ تختہ سیاہ پر کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں، پھر وہ غصے سے چاک پھینک کر ایک برش اٹھاتے اور تختہ پر لال لائن ڈال کر غائب ہوجاتے ہیں۔

اس کے بعد شاہ رخ خان سامنے آتے ہیں اور وہ ایک اور سرخ لائن لگاتے ہیں جس سے کراس بن جاتا ہے، وڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان ایک سیڑھی پر بیٹھے نظر آتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں برش ہوتا ہے۔

نئے تشہیر ایڈ کے ساتھ آریان خان نے بالی وڈ میں اپنی ہدایت کاری کے کیریئر کا آغاز کردیا ہے۔

Shahrukh Khan

Aryan khan