Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سو گز سے زیادہ کپڑے سے تیار ہونے والا علی سیٹھی کا لباس توجہ کا مرکز

اس لباس کو پاکستانی ڈیزائنر فہد حسین نے ڈیزائن کیا ہے
شائع 25 اپريل 2023 09:02pm

امریکہ میں ہونے والے دنیا کے بڑے میوزک فیسٹول میں سے ایک کوچیلا میں علی سیٹھی نے دوسری مرتبہ دھوم مچادی ۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو اس سال دنیا کے سب سے بڑے میوزک اینڈ آرٹ فیسٹول کوچیلا میں مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اس فیسٹول میں دوسرے ہفتے بھی پرفارم کیا۔

اس پرفارمنس میں بھی گذشتہ پرفارمنس کی طرح اسٹیج پر نصب اسکرین پرعلی سیٹھی کا نام اردو میں لکھا گیا۔

میوزک فیسٹول کے دوسرے ہفتے بھی علی سیٹھی کے مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

تاہم اس بار علی کی پرفارمنس سے زیادہ ان کپڑے توجہ کا مرکز بنے ۔

گلوکار نے روایتی مغلیہ انداز کے انگرکھا انداز میں سفید فارک نما کرتے اور جوڑی دار پاجامے میں دکھائی دیئے جسے پاکستانی ڈیزائنر فہد حسین نے ڈیزائن کیا تھا ۔

فہد حسین کا کہنا تھا کہ کوچیلا فیسٹول میں علی کے لیے تیار کیے جانے والے کرتے میں اسی سے زائد کلی لگائی گئیں۔جبکہ سو گز سے زیادہ ہاتھ سے تیار کیے جانے والے کپڑے سے انکے جوڑے کو تیار کیا گیا۔

کوچیلا کے پلیٹ فارم پر بھی علی نے 2022 کے مسشہور ترین میوزیکل ٹریک پسوری کو پیش کیا۔ علی نے اس گانے کو بھارتی آرٹسٹ راجہ کماری کے ساتھ پرفارم کیا۔

Ali Sethi