Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم کے اہم اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنا استعفٰی رابطہ کمیٹی کو دے دیا

ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2023 09:01am

کراچی کی مردم شماری درست نہ ہونے پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی ارکان اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے باہر آنے کی تجویزدے دی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں بعض اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنا استعفی رابطہ کمیٹی کو دے دیا۔

استعفی دینے والوں میں رکن قومی اسمبلی امین الحق اور فیصل سبزواری شامل ہیں۔ ایم کیوایم کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا اور تحفظات اور فیصلوں سے آگاہ کرے گا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ ایم کیوایم کے کئی ارکان اسمبلی نے حکومت سے باہر آنے کی تجویز کی حمایت کی تھی جبکہ متعدد ارکان اسمبلی نے قومی و صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

اس ضمن میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو تحفظات اور فیصلوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورایم کیوایم کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو ٹیلی فون کر کے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات کو سنا جائے گا۔

pti

PDM

karachi

meeting

mqm rabita committee

Politics April 25 2023