سوات دھماکے کی ممکنہ وجہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری
رپورٹ میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے
پولیس نے سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سوات کے کبل سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی
گزشتہ رات سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 جاں بحق جبکہ 70 زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: سوات دھماکا دہشت گردی کا نتیجہ نہیں، ڈی آئی جی خیبرپختونخوا
پولیس رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے، باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، مال خانے میں گولہ بارود کو آگ لگ گئی، دھماکے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
CTD
Blast
Sawat
مقبول ترین
Comments are closed on this story.