Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میران شاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

بینک لوٹنے کی وارداتوں کیلئے ہتھیار اور گاڑیوں کا بندوبست کرتا تھا، ملزم
شائع 24 اپريل 2023 07:42pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

قبائلی علاقے میران شاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا

میران شاہ میں گینگ کے ماسٹرمائنڈ نصیراللہ کو حساس اداروں نے گرفتار کیا، ملزم نصیراللہ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ بینک لوٹنے کی وارداتوں کیلئے ہتھیار اور گاڑیوں کا بندوبست وہ خود کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا تھا، چھاپے کے دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم بعد میں ملزم نصیراللہ نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا۔

kp police

Bank Fraud

bank robbery