Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے ریزرویشن سسٹم بحال، ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع

بکنگ سسٹم میں عارضی تعطل پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، ترجمان ریلویز
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 08:47pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان ریلوے ریزرویشن سسٹم بحال ہونے کے بعد ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیا۔

پاکستان ریلوے کا مین سرور لنک ڈاؤن ہونے سے ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند ہوگئی تھی۔

مین سرور لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سہ پہر پونے 3 بجے سے ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ بند کرنا پڑ گئی تھی تاہم اب ریلوے ریزرویشن سسٹم بحال ہوگیا ہے جس کے بعد ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر میں ٹکٹوں کی بکنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

این ٹی سی ٹیم نے ریلوے ٹیم کے ساتھ مل کر کام کو مکمل کیا، ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ بکنگ سسٹم میں عارضی تعطل پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔

Pakistan Railways

Railway Minister

Pakistan Railways Service