Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عید پر 4 ہزار ٹریفک حادثات میں 38 افراد جاں بحق

پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے، حادثات میں لاہور سرفہرست رہا، ریسکیو
شائع 24 اپريل 2023 06:08pm
فوٹو ــ اے پی پی
فوٹو ــ اے پی پی

عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز پنجاب میں چار ہزار سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

عید الفطر پر ایک جانب جہاں خوشیاں منائی گئیں تو دوسری جانب ایسے خاندان بھی ہیں جہاں صف ماتم بچھ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی ٹریفک حادثات تھم نہ سکے اور پنجاب بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 204 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے روز 19 سو 95 حادثات پر ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات صوبائی دارالحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاہور میں عید کے دوسرے روز 344 حادثات میں 389 لوگ زخمی ہوئے اور 125 فائر کال پر ریسپانڈ کیا گیا جبکہ عید کے پہلے روز سب سے زیادہ 34 فائر ایمرجنسیز لاہور میں رپورٹ ہوئیں۔

ریسکیو کے مطابق عید کے 2 روز میں پنجاب بھر میں 4 ہزار 50 حادثات پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، دو دنوں میں ایکسیڈنٹ سے پنجاب بھر میں 38 افراد جاں بحق ہوئے۔

traffic accident

rescue 1122

punjab health card