Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹویوٹا ’یارس‘ گاڑیوں کی قیمتیں ایک سال میں حیران کُن حد تک بڑھ گئیں

گاڑیوں سےمتعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک وہیل نے نئی قیمتیں بتادیں
شائع 24 اپريل 2023 03:48pm
تصویر/  روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

بڑھتی مہنگائی کااثر صرف اشیائے ضروریہ پرہی نہیں پڑا ، اس زدمیں عام استعمال کے گھریلو سازوسامان سمیت گاڑیاں او ر موسائیکلیں بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ٹویوٹا گاڑی ’یارس‘ کی قیمت میں بھی حیران کُن اضافہ ہوا ہے۔

گاڑیوں سےمتعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک وہیل کے مطابق اپریل 2022 سے لیکر اپریل 2023 تک ایک سال کے عرصے میں ٹویوٹا کی یارس گاڑی کے ماڈل (اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 ) کی قیمت میں 17 لاکھ 70 ہزارروپے کا اضافہ ہوا۔ اس طرح سے گاڑی کی قیمت 32 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ کر 49 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یارس (اے ٹی آئی وی ، ایم / ٹی 1.3 ) کی قیمت میں بھی ایک سال کے دوران 17 لاکھ کا اضافہ ہوا اور قیمت 30 لاکھ 59 ہزارسے بڑھ کر47 لاکھ 59 ہزارروپے ہو گئی ہے۔

ٹویوٹا کی اس گاڑی کے ماڈل (اے ٹی آئی وی ، ایکس سی وی ٹی 1.5) کی قیمت 22 لاکھ 70 ہزار روپے کے اضافے سے 34 لاکھ 99 ہزارسے بڑھ کر57 لاکھ 69 ہزار روپے ہوچکی ہے۔

یارس (اے ٹی آئی وی ایکس ایم / ٹی 1.5) کی قیمت 21 لاکھ 40 ہزارروپے کے اضافے سے 32 لاکھ 89 ہزارسے بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزارروپے ہوچکی ہے۔

اسی طرح سے یارس (جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 اور جی ایل آئی ایم /ٹی 1.3) کی قیمت میں بالترتیب 16 لاکھ 80 ہزار اور 16 لاکھ روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

دونوں گاڑیوں کی نئی قیمت بالترتیب 31 لاکھ 9 ہزارسے بڑھ کر 47 لاکھ 89 ہزا اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر 44 لاکھ 99 ہزارروپے ہوچکی ہے۔

Toyota

Automotive Industry

Toyota Motor