Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پانچواں ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

محمد رضوان نے ناقابل شکست چار چکھے اور 7 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 11:46pm
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کُن میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کیویز نے قومی ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیئے۔

پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناقابل شکست چار چکھے اور 7 چوکوں کی مدد سے 98 رنز بنائے جب کہ افتخار احمد 36 اور عماد وسیم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں مہمان ٹیم کے بلیئر ٹکنر تین، ایک سودشی ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔ ان دو بولرز کے علاوہ نیوزی لینڈ کے دیگر گیند باز وکٹ لینے میں ناکام ہوئے۔

194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، گرین شرٹس کے شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز کے ابتدائی اوور میں کیوی کپتان ٹام لیتھم اور وِل ینگ کو پویلئن چلتا کیا جب کہ عماد وسیم نے بولنگ میں بھی جلوا دیکھا کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقاصان پر 73 رنز اسکور کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے دو میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Pakistan Cricket Team

new zealand cricket team

PAKvsNZ