Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ چاہتی ہے، اسد قیصر

ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی
شائع 24 اپريل 2023 02:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن گن پوائنٹ پر سپریم کورٹ سے فیصلہ کروانا چاہتی ہے، سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور معاملات آگے بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ نے اچھا موقع دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ ماننے کے لیے تیار ہیں، ہم سنجیدہ ہیں اور آئین کے مطابق معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسد قیصر نے ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں پھیلتی انارکی کو ختم کرنے کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔

PDM

imran khan

Punjab Elections

punjab election funds

Politics April 24 2023