Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ہیپی وائف ہیپی لائف‘ عیدی کے معاملے پرشاہدآفریدی اورشاہین میں دلچسپ نوک جھونک

'میرے پاس سب بندوقیں اچھی چلتی ہیں'
شائع 24 اپريل 2023 02:37pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

عید الفطرکے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کے ہمرا دیے گئے دلچسپ انٹرویو میں بیٹی کی رخصتی کرنے کا مہینہ بتادیا۔ داماد اور سُسرکے درمیان عیدی کے معاملے پردلچسپ نوک جھونک دیکھنے میں آئی۔

سماء ٹی وی پردیے گئے انٹرویومیں شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد انجوائے منٹ ختم ہوجاتی ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ جب بچے ہوجاتے ہیں تو آپ اور زیادہ انجوائے کرتے ہو اور ذمہ داریوں میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

شاہین سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کیا عیدی دی جس پر فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ عیدی تو وہ لالا سے لیں گے، جس پرشاہد آفریدی نے بےساختہ کہا کہ ہاں یہ مجھ سے عیدی لے گا اور پھرآگے دے گا۔ شاہین کا مزید کہنا تھا کہ بیگم کی جو بھی ڈیمانڈ ہوئی پوری کرنی پڑے گی کیونکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ، ’ہیپی وائف ہیپی لائف۔‘

شاہدآفریدی نے اس دوران شاہین کو ”تڑی“ لگائی کہ تمہارے منہ سے سُسرنہ سنو کیونکہ پی ایس ایل میں تم نے ٹرافی اٹھائی تو قطرمیں ، میں نے بھی ٹرافی اٹھائی۔ ، ”یہ سمجھتا ہے کہ میرے پاس پُرانی بندوقیں ہیں لیکن میرے پاس سب بندوقیں اچھی چلتی ہیں“۔

شاہین نے بطورداماد شاہد آفریدی کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ لالا بچپن سے میرے رول ماڈل ہیں اور میں نے انہی کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی، جیسا میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوں ویسا ہی لالا کے ساتھ ہوں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں سے ہمیشہ دوستانہ تعلق رہا تو یہ بھی میرے بیٹوں کی طرح بھی ہے اور دوست بھی ہے کیونکہ اب وہ دور نہیں رہا، عزت واحترام آپ کی آنکھوں سے ہی نظرآجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین کے اندراچھی بات ہے کہ یہ کہتا ہے، “نہ کپتانی کا شوق ہے نہ بننا چاہتا ہوں ابھی میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں “ ۔پاکستانی ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بسترنہیں ہے کیونکہ اس کا اختتام اچھانہیں ہوتا۔ ْ

سابق کپتان نے پی ایس ایل میں میں شاہین آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سال سے ہار رہے تھے لیکن شاہین نے اپنی فرنچائز کو جتوا کرسب کوحیران کیا، اس کی کپتانی میرے لیے بھی حیران کُن تھی۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کے خاندان کے بڑے بزرگ ہمیں عرصہ سے جانتے ہیں، اس کے والدین اپنے والدین کی طرح لگتے ہیں۔ ان کے رشتے کی بات دوسال تک چلتی رہی اورشاہین کی اپنی ریپوٹیشن بہت زبردست تھی۔

انشاء اور شاہین کی رخصتی سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے بتایا کہ وہ ستمبرمیں شاہین کی شادی کررہے ہیں۔

cricket

Shahid Afridi

Shaheen Shah Afridi

Ansha afridi