Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلال چوہدری کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے، طلال چوہدری
شائع 24 اپريل 2023 11:44am

رہنما (ن) لیگ طلال چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہا ، اس نے غریب کی روٹی بھی نہیں چھوڑی جبکہ میاں نوازشریف کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سہولت کاری کیلئے ماحول بنایا جارہا ہے اورعمران خان کولانے کیلئے مخصوص قسم کے فیصلے سنائے گئے، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آڈیولیکس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں یہ آڈیو بھی ہماری مؤقف کی تائید کررہی ہے، نئے قانون کے تحت قائم بینچزکے فیصلے مانے جائیں گے۔

مزید کہا کہ نئے قانون کے تحت بینچ نہ بنا تو فیصلہ قبول نہیں کریں گے فیصلے آئین نہیں، ایک شخص کی مرضی سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کومستعفی ہوجانا چاہئے، نااہلوں کواہل قرار دینے کے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

talal chaudhry

CJP Bandial

Politics April 24 2023