Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوگئیں‘

سعودیہ، یواےای نے فنانسنگ سے متعلق آئی ایم ایف کوآگاہ کردیا، وزیرخزانہ
اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 02:38pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں۔

وفاقی وزیرخزانہ نے جیو نیوزسے بات کرتے ہوئے اُمید ظاہرکی کہ آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کرکے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

مزید پڑھیں: تمام شرائط پوری، پاکستان بیل آؤٹ معاہدے پرجلد دستخط کے لیے پُرامید

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے میں آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کردیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دو ارب ڈالر دیے گئے ہیں جبکہ یو اے ای نے بھی آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے مہمند ڈیم پروجیکٹ کیلئے 24 کروڑ ڈالرکا قرض دیدیا

اس قبل آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اہم بیل آؤٹ حاصل کرنے کے لیے تمام شرائط پوری کرلی ہیں۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انٹونیٹ مونیسو سیح پُریقین ہیں کہ وہ بہت جلد عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

Ishaq Dar

Saudi Arabia

UAE

IMF

Politics April 24 2023