Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

عمران خان کی بابراعظم کے بارے میں بڑی پیشگوئی

'ہمارا کپتان شاندار بلے بازہے'
شائع 24 اپريل 2023 10:23am
تصویر: پی سی بی
تصویر: پی سی بی

چیئرمین پی ٹی آئی اور پاکستان کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عمران خان نے کرکٹر بابر اعظم کی صلاحیتوں کو بےانتہا سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اُن میں آل فارمیٹ کے کپتانوں میں آگے بڑھنے اوراب تک کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان نے یہ تبصرہ یوٹیوب پر ایک شو میں شرکت کے دوران کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے کپتان بابراعظم شاندار بلے باز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے طویل عرصے کے بعد اس معیارکا بلے بازدیکھا ہے، میں نے اس کا ہر طرح سے تجزیہ کیا ہے کیونکہ میں بطور ایک بالر کسی بیٹسمین کا تجزیہ کرتا ہوں۔ ان کی تکنیک، ٹیلنٹ اور ٹمپرامنٹ سب شاندارہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بلے باز میں یہ تینوں چیزیں بہت کم ملتی ہیں لیکن ان کے پاس یہ سب کچھ موجود ہے۔ وہ سب کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے بلے بازوں کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں جبکہ آئی سی سی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا بالترتیب تیسرا اور پانچواں نمبر ہے۔

cricket

babar azam

imran khan