Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اردن کے شہری کی اہلیہ کو رمضان میں خدمت کا صلہ مل گیا

پورا ماہ جم کرمحنت کرنے والی خواتین پورا حق رکھتی ہیں کہ انہیں سراہا جائے
شائع 24 اپريل 2023 10:14am
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی خواتین کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ انہیں عبادت کے ساتھ ساتھ سحور وافطار میں بھی بھرپور اہتمام کے علاوہ دیگر اموربھی سرانجام دینے ہوتے ہیں۔

پورا ماہ جم کرمحنت کرنے والی یہ خواتین بدلے میں کسی صلے کی طلب گار بھی نہیں ہوتیں لیکن وہ پورا حق رکھتی ہیں کہ انہیں سراہا جائے۔

اسی حوالے سے عرب ملکوں میں ’حق الملح‘ کے نام سے گھر کی خواتین کو انعام دینے کا رجحان پایا جاتا ہے کیونکہ خواتین ماہ صیام میں خود بھی روزہ رکھتی ہیں ساتھ ہی اہل خانہ کے لیے بھی دن بھرکام کرتی ہیں، یہی وجہ ہے وہ سب سے زیادہ اجر و ثواب کی مُستحق ہیں۔

اسی روایت کے تحت اردن کے ایک شہری نے اپنی اہلیہ کو’ حق الملح’ تحفہ کو دے کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اپنی اہلیہ کو1500 اردنی دینار کے ساتھ ہی 30 ہزار اردنی دینار کی مالیت کے سونے کے سکے دینے جارہا ہے اور اس سے پہلے انہیں فالوورکو دکھا رہا ہے۔

نوجوان نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی فیملی کو ایک عالیشان ہوٹل میں دعوت بھی دی۔

یہ رواج کہاں پایا جاتا ہے؟

حق الملح سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ رواج عام طور مغربی عرب ملکوں میں موجود ہے، تاہم اس کا رجحان لیونٹ یا مشرقی عرب کے ملکوں میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عموماً شوہر اہلیہ کوعید کے موقع پر پورا رمضان خدمت کرنے پرسونے کا ٹکڑا بطور انعام دیتے ہیں لیکن اردنی نوجوان نے اہلیہ کو ہر روزے کے بدلے ایک سونے کا سکہ دے کر سب کو حیران کردیا۔

مشرق وسطیٰ

Jordan

Ramzan 2023