Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، آصف زرداری

آصف زرداری اور امتیاز شیخ کی ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شائع 23 اپريل 2023 10:41pm

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

آصف زرداری اور امتیاز شیخ کی ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ سے غربت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بناٸیں گے، کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، تاکہ عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے۔

Asif Ali Zardari

imtiaz sheikh