Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شدید گرمی کے بعد کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی

شہر میں آج سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات
شائع 23 اپريل 2023 01:37pm

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

شہر قائد میں سورج آگ برسا رہا ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا پارہ 34 ڈگری تک اور اس کی شدت 37 ڈگری تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچ میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، اور شہر میں سمندری ہوائیں بھی کم رہیں گی، جب کہ شہر میں آج سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی شہریوں کو خوشخبری بھی سنائی ہے اور بتایا ہے کہ رواں ماہ کے کے آخری دنوں اور مئی کے شروع میں شہر میں جم کر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے علاوہ سندھ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بھی شدید گرمی رہے گی۔

karachi

rainy weather