Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے 6 نوجوانوں کو اغوا کرلیا

اغوا کاروں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے، ایس ایس پی
شائع 23 اپريل 2023 11:29am

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے 6 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

کندھ کوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود اوگاہی لاڑو کے مقام سے رات گئے ڈاکووں نے 6 نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع اغوا ہونے والوں کے دو ساتھیوں نے دی، اور بتایا کہ ہم 8 دوست 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، اور تنگوانی سے کندھ کوٹ آرہے تھے کہ راسے میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے راستہ روک لیا، اور ہمارے 6 ساتھیوں کو ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق مغوی افراد کے ساتھیوں نے بتایا کہ اغوا کار 3 موٹر سائیکلیں چھوڑ گئے اور ان پر سوار 6 نوجوان ساتھ لے گئے، اغوا ہونے والوں میں محمد عیسی ٹانوری، آصف شیخ، مہراب ملک، اسماعیل بنگوار، ماجد اور بیگ شیخ شامل ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اغوا کاروں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے، مغویوں کی جلد بازیابی یقینی بنایا جائے گا۔

Kidnapping Case

friends kiddnap