Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں رہنما خالصتان تحریک امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

امرت پال کو آسام کی بدنام زمانہ جیل منتقل کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2023 01:28pm

بھارت میں خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی۔

بھارت میں خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی ہے، انہوں نے پولیس کو بھارتی ضلع موگا میں گرفتاری دی۔ پنجاب پولیس ایک ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خالصان تحریک کے رہنما امرت پال کو آسام کی بدنام زمانہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سکھ برادری کی جانب سے احتجاج کا خدشہ ہے، جس کے باعث بھارتی پنجاب کےتمام اضلاع میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

میڈیا نے بتایا کہ امرت پال کی اہلیہ کو بھی 2 روز قبل بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امرت پال سنگھ ”وارث پنجاب دے“ کے سربراہ ہیں، جسے سماجی کارکن دیپ سدھو نے قائم کیا تھا، جن کی گزشتہ سال فروری میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

india

Amrit Pal Singh