Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ میں نیشنل ہائی وے پر بس نے کار کو روند ڈالا، 7 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل
اپ ڈیٹ 23 اپريل 2023 12:10pm

نیشنل ہائی وے پر بس نے کار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

اوکاڑہ میں اختر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر بس نے کار کو روند ڈالا، حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ بس کی تیز رفتاری کے باعث آیا، مسافر بس بوریوالہ سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ جا رہی تھی، کہ اختر آباد اوکاڑہ کے قریب سامنے جاتے ہوئے رکشہ والے کو بچاتے ہوئے بس نے سڑک کے درمیانی فٹ پاتھ کو کراس کیا اور مخالف سمت سے آتی ہوئی کار جو کہ لاہور سے پاکپتن جا رہی تھی کو ٹکر مار دی۔

حکام نے بتایا کہ حاثہ اس قدر شدید تھا کہ بس اور کار سڑک سے کھیتوں میں اتر گئے، اور کار میں سوار 05 افراد موقع پر جبکہ 02 افراد ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس سوار ایک شخص کو موقع پر طبی ا مداد فراہم کی گئی جب کہ لاشوں اور ایک کار سوار کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی امداد کے لیے نہ پہنچا۔

Road Accident

1122