Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر ہاؤس کراچی میں عوام کے لئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام

مرحوم امجد صابری کے صاحبزادے والد کا کلام سنا کر سماں باندھ دیا
شائع 23 اپريل 2023 09:20am

گورنر ہاؤس سندھ میں عوام کیلئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے گورنر ہاؤس کراچی میں عوام کے لئے ڈنر اور قوالی کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم قوال امجد صابری کے صاحبزادے مجدد امجد صابری نے والد کا کلام سنا کر سماں باندھ دیا، اور افضل صابری نے بھی خوبصورت پرفارمنس دی اور گورنر سندھ اور حاضرین کی جانب سے بھرپور داد وصول کی۔

اس موقع پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مجدد نے آج میرے دوست امجد صابری کی یاد تازہ کردی، اس کی آواز اور انداز بالکل اپنے والد جیسا ہے، میری دعا ہے کہ مجدد اپنے والد کی طرح نام کمائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے، مجھے سیکیورٹی کے تھریٹس موصول ہوئے ہیں، لیکن اس کے باوجود عوام میں جانا ترک نہیں کیا۔

karachi

Governor Sindh

Qawali Night

Lavish Dinner