Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم آن لائن لیک

فلم 21 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی
شائع 23 اپريل 2023 12:00am

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم کسی کی جان آج سنیما گھروں کی زینت بنی، سنیما گھروں میں دبنگ خان کی فلم دیکھنے کے لیے پرستاروں کی تعداد پہنچی۔

تاہم اب فلم کی آن لائن کے مختلف پلیٹ فارمز پر لیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کسی کا بھائی کسی کی جان بظاہر آن لائن ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے اور اسے مختلف سائٹس پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر جمعہ 21 اپریل کو فلم کی ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہوگئی۔ کسی کا بھائی کسی کی جان ٹیلی گرام، تمل راکرز، فلمزیلا، فلمی واپ، آن لائن مووی ویچز، اور کچھ دیگر جیسی ٹورینٹ سائٹس پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ مرکزی کردار میں شہناز گل، راگھو جوئیل، پلک تیواری، جسی گل، سدھارتھ نگم، وجیندر سنگھ اور چند دیگر شامل ہیں۔

Salman Khan

Kisi ka bhai kisi ki jaan