Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوشش ہے باہر سے لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، عمران خان

ملک کے وسائل ڈینمارک سے 100 گناہ زیادہ ہیں لیکن پاکستان غریب ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 22 اپريل 2023 11:51pm
گورننس تب ٹھیک ہوگی جب قانون کی حکمرانی ہوگی۔ فوٹو — فائل
گورننس تب ٹھیک ہوگی جب قانون کی حکمرانی ہوگی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہے باہر سے لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ نوجوان باہر نوکریاں ڈھونڈے جارہے ہیں، پاکستان میں محنت بھی کرو تو اوپر نہیں جاتے، جس ملک میں سرمایہ کاری وہاں خوش حالی آتی ہے لیکن پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی کیونکہ سرمایہ کاری کوئی خیرات کے لیے نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک کروڑ پاکستانی ملک سے باہر بیٹھے ہیں، امیر لوگ ملک سے باہر پیسہ لے جاتے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے اربوں روپے باہر ہیں، جب ملک سے پیسہ باہر لے جاتے ہیں تو باہر سے لوگ پیسہ کیوں پاکستان میں لائیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ لوگ اپنا پیسہ پاکستان میں نہیں خرچ کرنا چاہتے، ہمارے لوگ دبئی جاکر دکانیں کھول رہے ہیں اور وہاں فیکٹریاں لگا رہے ہیں۔

ڈینمارک کی مثال دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ گورننس تب ٹھیک ہوگی جب قانون کی حکمرانی ہوگی، دنیا میں سب سے زیادہ انصاف ڈینمارک میں ہے، پاکستان 140 ممالک میں 129 نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوسط آمدنی 1600 ڈالرز جب کہ ڈینمارک کی اوسط آمدتی 68 ہزار 600 ڈالرز ہے، ملک کے وسائل ڈینمارک سے 100 گناہ زیادہ ہیں لیکن پھر بھی پاکستان غریب ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو کہتا ہے ایشین ٹائیگر بنادوں گا، لاہور کو پیرس بنادوں گا، کوئی کچھ نہیں کرسکتا جب تک قانون کی حکمرانی نہ ہو، البتہ میری کوشش ہے باہر سے لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔

pti

imran khan