Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ

شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی ٹیلیفون کے ذریعے عید الفطر کی مبارکباد دی
شائع 22 اپريل 2023 11:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفون رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کے ذریعے عید الفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک دی جب کہ آصف زرداری، بختاور اور آصفہ بھٹو کے لئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے سردار اختر مینگل، چوہدری شجاعت حسین، خالد مقبول صدیقی کے علاوہ محمود اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، ساجد میر اور شاہ اویس نورانی کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔

اتحادی جامعتوں کے قائدین کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی ٹیلیفون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے گورنرز، نگراں وزرائے اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی فون پر عید کی مبارکباد دی ہے۔

PDM

Shehbaz Sharif

Eidul Fitr