Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری تنویر کی چوہدری نثار سے (ن) لیگ میں واپسی کی درخواست

سابق وفاقی وزیر داخلہ کی (ن) لیگی رہنما سے ملاقات
شائع 22 اپريل 2023 03:06pm

مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما چوہدری تنویر نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے پارٹی میں واپسی کی درخواست کردی۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری نثارنے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر سے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر نے چوہدری نثار سے پارٹی میں واپسی کی درخواست کی ہے۔

PMLN

اسلام آباد

Chaudhry Nisar Ali Khan

chaudhry tanveer