Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم ، صدر اور وزیر خارجہ کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئے، شہباز شریف
شائع 22 اپريل 2023 09:57am

وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے عیدالفطر پر پاکستان سمیت امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئے، سب کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو جبر کا شکار ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوشش رہی ہے درپیش مشکلات کا کم بوجھ عوام تک پہنچے، ریلیف عوام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے وطن کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، فلسطینی اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعاگو ہوں عید ہمارے لئے امن و سلامتی اور خوشیوں کے ایام لائے، پاکستان کو مشکل سیاسی اور اقتصادی حالات کا سامنا ہے، ہم سب اپنے ملک کے لئے درد محسوس کررہے ہیں۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں معاف، درگزر کرنے اور بخش دینے کا حکم دیتا ہے، آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پوری قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عید کا بابرکت دن ہم وطنوں اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو، عید پر مادر وطن کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو بھی یاد رکھیں، وطن کے لئے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام عید پر نادار اور محتاج افراد کو خوشیوں میں شامل کرنا نہ بھولیں، عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر کشمیریوں کو بھی یادرکھیں، ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

foreign minister

President Arif Alvi

Bilawal Bhutto Zardari

Eidul Fitr

PM Shehbaz Sharif