Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی عید الفطر پر پاکستانی قوم سمیت امت مسلمہ کو مبارکباد

سب کوعید کی خوشیوں میں شریک کریں، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
شائع 22 اپريل 2023 12:20am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر پاکستانی قوم سمیت امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مبارک گھڑی ہم سب کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئے، جبر کا شکار افراد سمیت سب کوعید کی خوشیوں میں شریک کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ درپیش مشکلات کا کم بوجھ عوام تک پہنچے، ریلیف عوام تک پہنچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائےگا۔

وزیراعظم نے شہدائے وطن کو بھی سلام پیش کیا اور فلسطینی اور کشمیریوں کے ساتھ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔

Eidul Fitr

EID HOLIDAY

Eid ul Fitr Celebration