Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاند رات پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، متعدد افراد زخمی

زخمیوں کوجناح، سول اورعباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا، پولیس
شائع 21 اپريل 2023 09:31pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں جہاں چاند رات پر عید کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں تو دوسری طرف مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ نے کئی گھرانوں کی عید دکھ و پریشانی میں تبدیل کردی ہے۔

کراچی میں چاند رات کےموقع پر مختلف علاقوِں میں ہوائی فائرنگ اور نامعلوم سمت سےگولی لگنے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ایل میں 13 سالہ زین گولی لگنے سے زخمی ہوا، کورنگی میں 12سالہ سمیرزخمی ہوا، بلدیہ ٹاؤن میں الگ الگ واقعات میں مدینہ کالونی میں 14سالہ آرزو نامی لڑکی اور بلدیہ 05 نمبر خواجہ بابا کے مزار کے قریب ایک نامعلوم شخص اور سائٹ رشیدہ آباد میں اندھی گولی لگنے سے بچی زخمی ہوئی، جب کہ کورنگی بلال کالونی کے قریب نامعلوم سمت سے آئی گولی لگنے سے لڑکا زخمی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو جناح، سول اورعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

دوسری جانب لکی مروت سے اطلاعات ہیں چاند رات پر شدید ہوائی فائرنگ اور اندھی گولی لگنے سے 12 سالہ بچی حلیمہ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Karachi Firing