Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق سینیٹر انور بیگ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

انوربیگ کی نمازجنازہ کل عید کے روز نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی
شائع 21 اپريل 2023 06:36pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

سابق سینیٹر انور بیگ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

انوربیگ کی نمازجنازہ کل عید کے روز نماز ظہر کے بعد اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائے گی، سابق سینیٹر کے انتقال کی خبر پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق سینیٹر انور بیگ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، اللہ سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، مرحوم ایک نفیس انسان اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔

انور بیگ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا بھی حصہ رہے، پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

pti

PMLN

Pakistan People's Party (PPP)