Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‏بلاول کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، فواد چوہدری

بھارت سے تعلقات بنانا انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 21 اپريل 2023 03:02pm

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بھارت کے دورے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنائے جارہے ہیں، یہ اسی انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا۔

رہنما پی ٹی آی نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کیلئے ہونے چاہئیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔

pti

Fawad Chaudhary