Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ رشید کا نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کےلیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ

آئینی طور پر نگراں حکومت کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، سابق وزیر داخلہ
شائع 21 اپريل 2023 02:27pm

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت 90 دن کی مدت مکمل ہوچکی ہے، آئینی طور پر نگراں حکومت کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ شیخ رشید نے اظہرصدیق کے ذریعے مراسلہ الیکشن کمیشن کا ارسال کیا۔ ‏ شیخ رشید نے اپنے مراسلے میں مؤقف پیش کیا ہے کہ ‏نگران پنجاب حکومت 90 دن کی مدت مکمل ہوچکی ہے، آئینی طور پر نگراں حکومت کام کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔

مراسلے میں تنبہہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 218،220 کے تحت نگران حکومت کو کام سے روکا جائے، اور اگر نگراں حکومت کو کام سے نہ روکا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا ٹویٹ

اس سے قبل شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ کھٹائی میں پڑچکا ہے، سعودی عرب، یو اے ای کی امداد اور امریکی یقین دہانیا بھیں کام نہ آ سکیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چین کی ہدایات اور مشورے پس پشت نہ ڈالے جائیں، نااہل حکومت کو طول دینے کے لیے ملک کو تنہائی کی دلدل میں پھینکا جا رہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کو نہ ماننا غداری کے زمرے میں آتا ہے، نگران پنجاب حکومت 90 دن کے بعد ختم ہو چکی ہے، الیکشن کمیشن آئین کے تحت نگران حکومت کو کام کرنے سے روکے۔

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed Ahmed