Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: ماہ صیام کے 30 دنوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 41 افراد جاں بحق

بینک سے کیش لیکرنکلنے والےافراد کرمنلزکا آسان ہدف رہے
شائع 21 اپريل 2023 12:39pm

روشنیوں کے شہر کراچی میں ماہ صیام کے 30 دنوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 41 افراد اپنی گنواچکے ہیں۔

ڈکیتی مزاحمت پر11 افراد چل بسے اور بینک سے کیش لیکر نکلنے والےافراد کرمنلز کا آسان ہدف رہے جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران 12 اسٹریٹ کرمنلز ہلاک اور17 زخمی ہوئے۔

رواں ماہ گاڑیاں چوری ہونے کے77 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھین لی گئیں اور300 کے قریب موٹرسائیکلیں شہریوں سے چھین لی گئیں جبکہ موٹرسائیکل چوری کے بھی 2400 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ دو ہزارسے ذائد موبائل فونز چھیننے کی شکایات درج کروائی گئیں اورشہرمیں یومیہ 300 کے قریب اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں جرائم میں کمی جبکہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

Karachi Crime

Karachi Street Crimes