Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور:علی امین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2023 12:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کو شکارپور کی مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

علی امین گنڈا پورکو اشتعال انگیز تقاریرکے کیس میں اسپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئےعلی امین گنڈا پورکا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کو سکھر سینٹرل جیل بھیج دیا۔

عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین کو 26 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ریاست مخالف تقاریر اور ٹویٹ کرنے پر شکارپور کے مقامی شخص امان اللہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔

Shikarpur

Ali Amin Gandapur